روسی حملے ،24 گھنٹے میں یوکرین کے 1090 فوجی ہلاک
ماسکو: (مشرق نیوز)روس کے حملے ،24 گھنٹے میں یوکرین کے 1090 فوجی ہلاک ہوگئے۔
وزارت دفاع نے اعلان کیا یوکرین نے 24 گھنٹوں کے دوران خصوصی فوجی آپریشن کے مختلف محاذوں پر تقریباً 1,090 فوجیوں، متعدد بکتر بند گاڑیوں، توپ خانے و دیگر فوجی ساز و سامان کا نقصان اٹھایا،روسی فوج نے مختلف محاذوں پر مستقل فضائی، زمینی اور ڈرون حملوں کے ذریعے دشمن کی فوجی تیاریوں کو نشانہ بنایا، یوکرین کے دفاعی صنعت کو توانائی فراہم کرنےوالے بنیادی ڈھانچے، ایندھن کے ڈپو اور عارضی فوجی تعیناتی کے مقامات بھی حملوں کانشانہ بنے۔
روسی وزارت دفاع نے کہا کارروائیوں میںآپریشنل ٹیکٹیکل طیارے، ہتھیار بردار ڈرون، میزائل و توپ خانے استعمال کیے،فضائی دفاعی نظام نے طویل فاصلے کا ہدفی میزائل اور 70 یوکرینی ڈرونز بھی تباہ کردئیے۔

















