امریکہ کاشام میں نیا آپریشن،گرین لینڈ پر حملے کا منصوبہ تیار کرو،ٹرمپ کافوج کو حکم
واشنگٹن،لندن :(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)امریکہ کاشام میں نیا آپریشن،داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی،امریکہ واتحادی افواج نے 35 سے زیادہ اہداف پر 90 سے زائد حملے کیے،کارروائیوں میں 20 طیاروں نے حصہ لیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق حملے آپریشن ہاک آئی سٹرائیک کا حصہ ،پالمیرا میں ہونےوالے حملے کے جواب میں کیے گئے،وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا امریکہ اپنے شہریوں پر ہونےوالے حملے کو بھولے گا نہ ہی جواب دینا چھوڑےگا،پیغام واضح امریکیوں کو نقصان پہنچایاتو دنیا میں کہیں بھی ڈھونڈکر مار دیں گے،چاہے آپ انصاف سے بچنے کی کتنی ہی کوشش کریں۔
دوسری جانب برطانوی اخبار دی میل نے دعویٰ کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی سربراہ کو حکم دیا ہے گرین لینڈ پر حملے کا منصوبہ تیار کریں،سینئر امریکی فوجی عہدیدار گرین لینڈ پر حملے کے مخالف اور صدر ٹرمپ کی توجہ نسبتاً کم متنازع سمجھے جانے والے امور کی جانب کرائی جارہی ہے ،روس کے گھوسٹ جہازوں کو سمندروں میں روکنا یا ایران پر حملہ کرنا بھی شامل ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے جوائنٹ سپیشل آپریشنز کمانڈ کو حکم دیا حملے کی منصوبہ بندی تیار کریں تاہم جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے مخالفت کرتے ہوئے کہاعمل غیرقانونی ہوگا اور کانگریس حمایت نہیں کرے گی،صدارتی مشیر سٹیفن ملر سمیت کئی اہلکار گرین لینڈ پر حملہ چاہتے ہیں، سٹیفن ملر جیسے اہلکاروں کا وینزویلا کیخلاف کامیاب کارروائی سے حوصلہ بڑھا۔
اخبار نے کہا صدر ٹرمپ مڈٹرم الیکشن سے پہلے ووٹرز کی توجہ ملکی معاشی صورتحال سے ہٹا کر گرین لینڈ کی جانب کرنا چاہتے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر حملہ کیا تو برطانوی وزیراعظم سے کھلا اختلاف ہوگا اور نیٹو اتحاد ٹوٹ جائے گا،بعض یورپی حکام کو شبہ ہے صدر ٹرمپ کے قریبی حلقے میں شامل میک امریکہ گریٹ اگین کے حامیوں کا یہی مقصد ہے کیونکہ معلوم ہے کانگریس صدر ٹرمپ کو نیٹو سے کبھی بھی نکلنے نہیں دے گی ،گرین لینڈ پر حملہ کیا تو یورپی ممالک خود نیٹو چھوڑنے پر مجبور ہوجائیں گے۔
















