عوام پرامن رہیں،فسادات میں امریکہ ،اسرائیل ملوث ہیں،ایرانی صدر

تہران:(مشرق نیوز)ایران کے صدرمسعود پزشکیان نے کہاہے فسادات میں امریکہ ،اسرائیل ملوث ،عوام پرامن رہیں،خدشات دور کریں گے۔

مسعود پزشکیان نے سرکاری نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا نوجوان ہنگامہ آرائی کرنےوالوں اور دہشتگردوں کے دھوکے میں مت آئیں ،عوام بچوں کو ہنگامہ آرائی میں شامل ہونے سے روکیں، دشمنوں نے قتل عام کیلئے ملک کے اندراورباہر لوگوں کوتربیت دی ، تربیت یافتہ دہشتگردوں کو ملک میں اتار ا گیا، مسائل حل کرنے کےلئے انتھک کوششیں کر رہے ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کسی بیرونی طاقت کو اجازت نہیں دیں گے قوم کے درمیان انتشار کا بیچ بوئے،عوام کی زندگی میں بہتری لانے کےلئے ہر قسم کی کوششیں کرینگے،زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے و الے افراد بیرونی حمایت سے ہونے والی کشیدگی کےخلاف حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وینزویلا، غزہ و دیگر ملکوں میں اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا چاہیے،شہریوں کا قتل کسی صورت ناقابل قبول ہے۔