امریکی شہریوں کی بڑی تعداد وینزویلا پر حملے کی مخالف

نیویارک:(بیورورپورٹ)امریکی شہریوں کی بڑی تعداد نے وینزویلا پر حملے کی مخالفت کردی۔

خبر ایجنسی کے سروے میں صرف 33 فیصد امریکی وینزویلا پر حملے کے حامی نکلے،72 فیصد نے کہا امریکہ وینزویلا میں حد سے زیادہ ملوث ہو جائے گا،65 فیصد ری پبلکن وینزویلا میں امریکی آپریشن کے حامی ،ڈیموکریٹس میں شرح 11 فیصد ،آزاد ووٹرز میں 23 فیصد ہے۔