افغان صوبے تخار میں مرد،خاتون کو سرعام کوڑے مارنے کی سزا

کابل:(مشرق نیوز)افغان صوبے تخار میں طالبان کی جانب سے سزا کے طور پر مرد ،خاتون کو سرعام کوڑے مارے گئے۔

طالبان سپریم کورٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں افراد کو ایک، ایک سال قید اور 25، 25 کوڑوں کی سزا سنائی گئی۔

واضح رہے طالبان کے اگست 2021 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے افغانستان میں جسمانی سزاوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔