سلامتی کونسل میںایران ،امریکہ کے ایک دوسرے پر لفظی حملے


واشنگٹن:(خواجہ فاروق)مذاکرات بحالی کی شرائط پرسلامتی کونسل میں ایران ،امریکہ نے ایک دوسرے پر لفظی حملے کیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کےلئے نائب مندوب مورگن اورٹاگس نے کہا براہ راست مذاکرات کےلئے اب بھی تیار ہیں، شرط ہے ایران میں یورینیم کی افزودگی نہیں ہوگی، ایران نے واشنگٹن کی شرائط کو مسترد کر تے ہوئے کہا ایران کسی بھی دباو اور دھمکی کے آگے نہیں جھکے گا۔

دریں اثنا اجلاس میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب سفیر عثمان جدون نے ایرانی جوہری پروگرام کے تمام امور کاحل مکالمے کے ذریعے ہی ممکن قرار دیتے ہوئے کہافریقین جلدبازی سے باز رہیں،تصادم سے گریز کرنا ضروری ہے ،سفارتکاری کو کامیاب ہونے کےلئے مزید وقت دیا جانا چاہیے۔