قانون سب کےلئے برابر ،عوام کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،مریم اورنگزیب


لاہور:(سٹاف رپورٹر)لاہور میں فضائی آلودگی ،سموگ کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر سخت اقدامات کا آغاز ، ائیر پولوشن کنٹرول اتھارٹی (ای پی اے)نے اوپن فوڈ آﺅٹ لیٹس کےخلاف کریک ڈاﺅن کا دائرہ وسیع کر دیا ،اوپن بار بی کیو پوائنٹس اور تمام کلبز بھی ماحولیاتی قوانین کے تحت آ گئے۔

ای پی اے کے مطابق 60فیصد سے زائد مقامات پر سکشن ہوڈز نصب کردئیے،ایک سے 10لاکھ روپے تک سرمایہ کاری ،سکشن ہوڈز کی تنصیب سے فضائی آلودگی میں واضح کمی دیکھی گئی ،جی ٹی روڈ پاکستان منٹ کے قریب ایم ایس بریانی ماسٹر کو قواعد کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا،سکشن ہوڈز نصب نہ کرنےوالے اوپن فوڈ پوائنٹس کےخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا سموگ کےخلاف سخت ترین اقدامات ،کھانے کے کاروبار کو ماحول دوست بنانا حکومت کی ترجیح،قانون سب کےلئے برابر ہے ،عوام کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔