امریکہ کو شام میں بڑی کامیابی،اہم داعش کمانڈر سمیت 4ہلاک

دمشق:(مشرق نیوز)امریکہ کو شام میں بڑی کامیابی،داعش کانہایت مطلوب کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ نے داعش کے نہایت اہم و خفیہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا، فضائی حملے میں ڈرون کارروائیوں کا ذمہ دار اہم سیل لیڈر 4 ساتھیوں سمیت انجام کو پہنچا،امریکی حکام نے کہا کارروائی امریکی فوجیوں وشہری پر حملے کے جواب میں کی گئی،داعش کے 70 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔

برطانیہ میں قائم جنگی نگرانی کے ادارے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق کارروائی شام کے صوبے دیر الزور میں کی گئی،شامی سکیورٹی ذرائع نے بتایا امریکی حملوں میں شام کے وسیع بدیہ (صحرائی) علاقے میں بھی داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا،کوئی زمینی آپریشن شامل نہیں صرف فضائی بمباری کی گئی۔