لاہور: (سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات ونشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے موصوف صرف ہیروں کا کاروبار کرنے اقتدار میں آئے ،رعایت نہیں ملے گی۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہابانی پی ٹی آئی کو ہر کسی کو چور و ڈاکو کہنے کی عادت مگر اپنے دور میں چوریوں ،کرپشن کے ریکارڈ توڑے،فیض حمید کےساتھ گٹھ جوڑ کے ذریعے مخصوص بیانیہ بنایا، مبینہ گٹھ جوڑ کے نتیجے میں اقتدار میں آئے جبکہ آف شور کمپنی چیریٹی کے پیسوں سے بنانے جیسے الزامات بھی سامنے آئے۔
وزیر اطلاعات نے کہابنی گالہ کی مبینہ جعلی دستاویزات کے باوجود پراجیکٹ فیض حمید کے تحت صادق و امین قرار دیا گیا،بانی پی ٹی آئی کی مبینہ کرپشن اور چوریوں کی کہانیاں اب زبان زد عام ہو چکیں،احتساب بلا امتیاز ہونا چاہیے۔
موصوف نے اقتدار میں آکر صرف ہیروں کا کاروبار کیا،رعایت نہیں ملے گی، عظمیٰ بخاری
















