ابھی ابتداء، آگے انتہا اور قیامت باقی ہے،فیصل واوڈا


اسلام آباد :(بیورورپورٹ) سابق وفاقی وزیر وآزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے ابھی ابتدا ، آگے انتہا اور قیامت باقی ہے، 9 مئی کے شواہد و گواہی کا انتظار کریں۔

ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا اللہ رحم کرے! جیسے کہا تھا دسمبر کا مہینہ اور سب کچھ دیوار پر لکھا ہے، کان سے بہرے و آنکھ سے اندھے جان بوجھ کر پھر بھی نہیں مانے،کئی سال سے روکتا رہ گیا لیکن میری نہیں سنی اور اسے وہیں پہنچا دیا اور آگے بھی پہنچائیں گے جہاں سے قانونی و دنیاوی طور پر واپسی ممکن نہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا سب چکنا چور ہونے جا رہا ہے اب بے غیرت، بے حیا اور بے شرم کون؟تم سب 9 مئی والے جنہوں نے 10 سیکنڈ کی ڈرامے بازی والی ویڈیوز بنائیں اور اس کو آگ میں دھکیل دیا ابھی دلدل باقی ہے۔