بھارت کا بڑھتا جنگی جنون جنوبی ایشیا کےلئے بڑا خطرہ


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) بھارت کا بڑھتا جنگی جنون جنوبی ایشیا کےلئے بڑا خطرہ ، علاقائی برتری کے خواب میں بھارت نے ہتھیاروں و دفاعی سازوسامان کی خریداری تیز کر دی ،مودی حکومت نے مالی سال کے بجٹ میں 20 سے 25 فیصد تک دفاعی شعبے میں نمایاں اضافے پر غور شروع کردیا۔

پاکستان ،بھارت کے دفاعی بجٹ کا چند سالوں کے دوران موزانہ کیا جائے تو واضح فرق نظر آتا ہے،تقابلی جائزے سے واضح بھارت مسلسل دفاعی اخراجات میں اضافہ کر رہا ہے، پاکستان کے مقابلے میں بھارت کا وفاقی بجٹ مالی سال26-2025 میں 600 ارب امریکی ڈالر مختص ہوناکئی گنا زیادہ ہے،معرکہ حق میں رافیل و دیگر طیاروں کی تباہی، دفاعی نظام ایس 400 کی ناکامی کے بعد بھارت نئے مہنگے عسکری سازوسامان کی خریداری کرنے کا خواہاں ہے،بھارت کے بڑھتے دفاعی اخراجات ، جدید ہتھیاروں کی خریداری خطے میں جنگی جنون ،عدم استحکام کے خدشات بڑھا رہی ہے