پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارے سے سرپلس میں آگیا


کراچی :(بیورورپورٹ) پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارے سے سرپلس میں آگیا۔

سٹیٹ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ نومبر میں 10 کروڑ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا،مالی سال 2026 کے پہلے 5 ماہ کے دوران مجموعی طور پر کرنٹ اکاونٹ 81 کروڑ 20 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا۔

ماہرین کے مطابق کرنٹ اکاونٹ میں حالیہ بہتری درآمدات میں کمی ، ترسیلات زر میں اضافے کا نتیجہ ہو سکتی ،مجموعی صورتحال میں استحکام کیلئے تسلسل ضروری ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں عوامی اعتماد میں نمایاں بہتری آگئی،گیلپ پاکستان، ڈی اینڈ بی پاکستان نے کہا سہ ماہی بنیاد پر اشاریہ میں کمی کے باوجود مجموعی رجحان پچھلے سال کے مقابلے میں بہتر ہے، مستقبل کا اشاریہ 98.2، احتیاط کےساتھ امید برقرار ہے، موجودہ حالات کا اشاریہ 74.7 عوامی مشکلات کی عکاسی مگر مستقبل میں اعتماد نسبتاً مضبوط ہے،61.6 فیصد افراد کے مطابق اگلے 6ماہ گھریلو مالی حالت بہتر یا کم از کم برقرار رہنے کی توقع ، گھریلو آمدن پر اعتماد مثبت، آمدن کا نیٹ انڈیکیٹر 108.1, 63 فیصد آمدن بڑھنے یا برقرار رہنے کی امید ہے،مہنگائی سب سے بڑی تشویش ہے، 84.3 فیصد کے مطابق روزمرہ اشیا کی قیمتیں بڑھیں۔