سڈنی حملہ،نوید اکرم پر،دہشتگردی سمیت 59سنگین الزامات کے تحت فرد جرم عائد


سڈنی،لندن:(مشرق نیوز)سڈنی میں ساحل پر حملہ کرنے والے نوید اکرم پر فرد جرم عائد،دہشتگردی سمیت 59سنگین الزامات شامل ہیں۔

عدالتی عملے کے مطابق عائد کیے گئے الزامات میں دہشتگردی دفعہ، قتل کی نیت سے زخمی کرنے کے 40 الزامات، عمارت کے اندر یا قریب دھماکہ خیز مواد رکھنے ، شدید جسمانی نقصان پہنچانے کی نیت سے فائرنگ و دہشتگرد تنظیم کی علامت کی عوامی نمائش شامل ہے۔

آسٹریلو ی پولیس حکام نے پریس بریفنگ میں کہا حملہ آور پردہشتگردی سمیت 59 الزامات عائد کیے ،نوید اکرم کی طبی حالت بہتر ہونے کا انتظار کر رہے ہیں،صحت بہتر ہونے پر باقاعدہ فرد جرم عائد کی جائے گی،اسلحہ پر قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا اجلاس بلالیا ، شاٹ گنز کے میگزین کی گنجائش کم دیگر اقسام کے ہتھیاروں کی درجہ بندی تبدیل کرینگے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نے تفتیشی حکام کے سامنے بیان دینے سے انکار کر دیا ،پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے قانونی حق خاموشی کا استعمال کیا،تفتیش میں پیش رفت محدود ہو گئی ۔

دوسری جانب فلپائن کے صدارتی ترجمان کلیری کاسترو نے کہا حملہ آوروں کے فلپائن میںدہشتگرد ٹریننگ کا کوئی ثبوت نہیں ملا،فلپائن کو داعش کے تربیتی مرکز کے طور پر پیش کرنے کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں۔

فوجی ترجمان کرنل فرانسل پیڈیلا نے کہا 2024 کے آغاز سے اب تک بڑے انسداد دہشتگردی آپریشن نہیں ہوئے، باغی گروپ منتشر ہیں ،کوئی قیادت نہیں۔

دریں اثنا ساجد اکرم کو بھارتی سفارتخانے نے پاسپورٹ جاری کیا، تفصیلات منظر عام پر آگئیں،ساجد اکرم کا پاسپورٹ بھارتی سفارتخانے نے 24 فروری 2022 کو 10 سال کےلئے جاری کیا ،پاسپورٹ کی منظر عام پر آنے والی تصویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد کا نام لکھا ہے اور پاسپورٹ کی تاریخ تنسیخ 23 فروری 2032 ہے۔

بھارتی سفارتخانے کو پہلے روز سے حملہ آور کی شہریت کا علم تھا لیکن جان بوجھ کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی،مذموم کوشش کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنا تھا لیکن اگلے ہی روز دنیا کو پتہ چل گیا سڈنی پر حملہ کرنے والا پاکستانی نہیں بھارتی شہری ہے۔

برطانوی جریدے دی گارجین کے مطابق آسٹریلیا نے 2020 میں بھارتی خفیہ ایجنسی”را“کے 2 اہلکاروں کو غیر قانونی سرگرمیوں پر ملک بدر کیا ، آسٹریلیا سے نکالے گئے بھارتی ایجنٹ آسٹریلیا میں مقیم بھارتیوں کی پروفائلنگ میں ملوث تھے،سڈنی حملے میں ملوث دہشتگرد بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ سے منسلک ہو سکتے ہیں، دہشتگرد ساجد اکرم نے چند روز قبل بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر بھی کیا ۔