ہیگ:(مشرق نیوز)اسرائیلی درخواست مسترد،عالمی عدالت نے غزہ جنگی جرائم کی تحقیقات جاری رکھنے کااعلان کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی فوجداری عدالت کے اپیلز چیمبر کاغزہ میں فلسطینیوں کےخلاف جنگی جرائم کی تحقیقات روکنے کی اپیل مسترد کرنااسرائیل کی قانونی حکمت عملی کےلئے بڑا دھچکاہے۔
آئی سی سی اپیلز چیمبر کے ججوں نے نچلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا،فیصلے کے بعد آئی سی سی کی تحقیقات کا عمل جاری رہے گا،عدالت کے مطابق فیصلے کا مطلب ہے نیتن یاہو اور یوآو گیلنٹ کےخلاف جاری وارنٹ گرفتاری بدستور موثر رہیں گے۔
اسرائیلی درخواست مسترد،غزہ جرائم کی تحقیقات جاری رہیں گی،عالمی عدالت
















