واشنگٹن :(بیورورپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بی بی سی کےخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا،ٹرمپ نے 6جنوری کی تقریر کا ایڈٹ شدہ کلپ نشر کرنے پر ادارے کےخلاف فلوریڈا میں 5ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا۔
امریکی صدر نے کہا بی بی سی کی جانب سے تقریر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر نشر کیا گیا ،ادارے کے عمل سے میری ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔
دریں اثنا اپنے بیان میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا روس یوکرین جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں،یوکرینی و یورپی قیادت سے جنگ بندی پر بات ہوئی، امن منصوبے کو یورپی رہنماوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
ٹرمپ نے بی بی سی کےخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا
















