پاکستان کیخلاف سازشیں ناکام، سڈنی حملہ آور بھارتی نکلے، آسٹریلیا میں سوگ، قومی پرچم سرنگوں

سڈنی، کینبرا (مشرق نیوز) سڈنی میں یہودیوں کی تقریب پر فائرنگ کے واقعہ میں پاکستان پر الزام تراشی کرنےوالا بھارت حملے میں ملوث نکلا،حملہ آور باپ بیٹا نکلے، مزید ملزموں کی تلاش ختم کردی گئی،آسٹریلیا میں سوگ ، قومی پرچم سرنگوں ،سڈنی کے ساحلی علاقے میں فائرنگ کرکے 16 افراد کو قتل کرنےوالے نوید اکرم کے دوست و ہمسائے نے آسٹریلوی ٹی وی چینل کو بتایا ملزمان بھارتی نژاد ہیں، نوید اکرم کی والدہ اٹلی کی شہری ہیں جبکہ والد ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے ہے۔ بھارت، اسرائیل اور افغانستان کا آسٹریلیا میں ہونےوالے دہشت گردی کے واقعہ کو پاکستان سے جوڑے کا گمراہ کن پروپیگنڈا اپنی موت آپ ہی مرگیا، ساجد اکرم اور نوید اکرم کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں نکلا، افسوسناک واقعہ کے فوری بعد اسرائیلی و بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاونٹس نے واقعہ کو پاکستان کےساتھ جوڑنے کی کوشش کی، اسرائیلی اخبار یروشلم نے حملہ آوروں کو پاکستانی قرار دیا جبکہ ”را “سے منسلک سوشل میڈیا اکاونٹس نے بھی پاکستان کےخلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا،ذرائع کے مطابق پاکستان کے ریکارڈ کے مطابق ساجد اکرم اور نوید اکرم نامی شخص کا پاکستانی ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے اور آسٹریلیا میں موجود پاکستانی حکام کے مطابق پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے پاکستانی ہونے بارے میں بھی کوئی اطلاعات موجود نہیں ہیں، بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاونٹس کا پروپیگنڈا جھوٹ ہے ساجد اکرم سیاحتی ویزے پر آسٹریلیا گیا تھا، حقیقت میں ساجد اکرم 1998 میں سٹوڈنٹ ویزے پر آسٹریلیا پہنچا تھا، ویزا 2001 میں وارینا نامی آسٹریلین خاتون سے شادی کے بعد پارٹنر ویزا میں تبدیل ہوا، آسٹریلوی وزیر داخلہ ٹونی بیورک کا بیان حقائق کی توثیق کرتا ہے،پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیو ساوتھ ویلز پولیس نے کہا ساحل پر یہودیوں کی تقریب کے دوران فائرنگ کرنےوالے دونوں حملہ آور باپ بیٹا تھے جن میں سے ایک ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا حملہ آور شدید زخمی حالت میں ہے، ہلاک حملہ آور کی شناخت 50 سال کے ساجد اکرم ،زخمی حملہ آور کی شناخت 24 سال کے نوید اکرام کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق ہلاک حملہ آور کے پاس 10 سال سے اسلحے کا لائسنس موجود تھا اور وہ ایک گن کلب کا رکن بھی تھا، ہلاک حملہ آور کے قبضے سے 6 ہتھیار بھی برآمد کر لیے گئے تاہم تمام ہتھیاروں کے بیچ فائرنگ واقعے میں استعمال ہونے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، جائے وقوع کے قریب سے 2 فعال دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد بھی ملے جنہیں محفوظ کر لیا گیا ہے، پولیس نے واضح کیا دہشتگردی کے حملے کے پیچھے محرکات تلاش کر رہے ہیں، فائرنگ میں ملوث باپ بیٹا کافی عرصے سے آسٹریلیا میں مقیم تھے تاہم دونوں افراد کے پس منظر سے متعلق مزید تفصیلات فی الحال فراہم نہیں کی جا سکتیں،آسٹریلوی میڈیا کا دعویٰ ہے بونڈی بیچ پر حملہ کرنےوالے ملزمان داعش کے وفادار تھے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بونڈی بیچ پر حملہ کرنےوالے ایک حملہ آور سے6سال قبل داعش سے روابط کے شبے میں تحقیقات بھی کی گئیں، حملہ آور آسٹریلین انٹیلی جنس ایجنسی کی نظروں میں تھا،آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جوائنٹ کاونٹر ٹیررازم ٹیم کا خیال ہے نوید اکرم اور ساجد اکرم نے داعش سے وفاداری کا عہد کیا تھا، بونڈی بیچ پر زیر استعمال گاڑی میں داعش کے 2 جھنڈے ملے ہیں، نوید اکرم پولیس کی نگرانی میں ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ والد کو پولیس کےساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا گیا ہے،آسٹریلوی وزیراعظم نے سڈنی واقعے کے بعد ہتھیاروں کے قوانین سخت کرنے سمیت دیگرضروری اقدامات کا اعلان کردیا، آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے ہتھیاروں کے قوانین سخت کرنے سمیت دیگر ضروری اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا اسلحہ لائسنس ہمیشہ کےلئے نہیں ہونے چاہئیں، حملہ آوروں میں سے ایک کے پاس 6 ہتھیار رکھنے کا لائسنس تھا تاہم اب ہم ہتھیاروں کے قوانین سخت کرنے سمیت ہرضروری اقدام کےلئے تیار ہیں، آسٹریلوی وزیر داخلہ نے کہا حملے میں ملوث شخص سٹوڈنٹ ویزا پر آسٹریلیا آیا، بیٹا آسٹریلیا میں ہی پیدا ہوا،ادھر آسٹریلوی حکومت نے واقعے کے پیش نظر آج ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کر دیا، سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا،مزید برآں سڈنی دہشت گردی واقعہ میں بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے،بھارتی میڈیا کے مطابق آسڑیلوی انٹیلی جنس ایجنسیز نے سڈنی واقعہ پر بھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ کرلیا،آسڑیلوی انٹیلی جنس ایجنسیز نے دہشتگردی میں ملوث دہشتگردوں کے حوالے سے بھارتی حکام سے پوچھ گچھ کیلئے رابطہ کیا ہے۔