کوہاٹ جلسہ فلاپ،سہیل آفریدی کارکردگی سے مقابلہ کریں،بیرسٹرعقیل ملک


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیرمملکت قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کوہاٹ جلسہ فلاپ، سہیل آفریدی جلسوں، دھرنوں کی بجائے دوسرے صوبوں کا کارکردگی سے مقابلہ کریں۔

صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بیرسٹرعقیل ملک نے کہا لوگوں نے آپ کو ووٹ جلاو گھیراو، دھرنوں کیلئے نہیں دیا، پنجاب حکومت عوام کی فلاح وبہبودکیلئے اقدامات کررہی ہے ،مریم نواز صوبے میں دن رات محنت کررہی ہیں، سہیل آفریدی کی ترجیح اڈیالہ جیل جانا اورجلسے کرنا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا خیبرپختونخوا میں 13 سال سے پی ٹی آئی کی حکومت،کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیاگیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عوام کے مسائل حل کرنے کےلئے اقدامات کریں،اداروں میں خوداحتسابی کا عمل جاری ،فیض حمید کوسزا ثبوت ہے۔