ملک بھر میں ایڈمنسٹریٹویونٹ بنانا ہوں گے، محمود مولوی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سینئر سیاستدان و سابق رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے کہا ہے ملک بھر میں ایڈمنسٹریٹویونٹ بنانا ہوں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمود مولوی نے کہافیض حمید سے فیض یاب ہونےوالوں کےلئے اچھی خبرنہیں،فیض حمید کی وجہ سے اداروں اوربہت سے لوگوں کونقصان پہنچا،پی ٹی آئی نے بھرپورفائدے اٹھائے، سب جماعتیں ایک ٹیبل پربیٹھیں، ملکی ترقی کےلئے ہر ایک کواپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ملک کو نقصان پہنچانے والوں کااحتساب ہوگا،عوام جمہوریت کا فروغ چاہتے ہیں۔

محمود مولوی نے کہا نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے، نچلی سطح سے لیکراوپر تک کرپشن ہے اب سب کا احتساب ہو گا، فوج نے اپنے انتہائی طاقتور شخص کا احتساب کیا۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا احتساب کی بات ہوتے ہمیشہ سنااب ہوتے بھی دیکھ لیا، پاکستان کو نازک موڑ سے نکالنا ہے، آپس کے اختلافات کو ایک سائیڈ پرکرکے ملکی مفاد کو سوچنا ہوگا،پی ٹی آئی سمیت سب جماعتوں کوبیٹھنا ہوگا، پی ٹی آئی کی جیل سے باہر نااہل قیادت ہے، ورکررل گیا ، پی ٹی آئی مزاحمت کی بجائے مفاہمت کی بات کرے،مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہی ہے، عادل راجہ جیسے لوگوں کو کسی جماعت نہیں صرف ڈالر سے پیار ہے۔

سابق گورنر سندھ نے کہا پی ٹی آئی اپنی سیاسی جنگ کو سیاسی ہی رکھے،معرکہ حق میں کامیابی کے بعد دنیا میں پاکستان کوعزت ملی،ڈی جی آئی ایس پی آرنے پریس کانفرنس میں کسی سیاسی شخصیت کا نام نہیں لیا، میرا اپنا خیال ہے معاملہ باجوہ تک نہیں جائےگا۔