پاکستان کےساتھ بھارت کے بغیر اتحاد ممکن ہے، بنگلہ دیش
ڈھاکہ :(مشرق نیوز)بنگلہ دیش نے کہاہے بھارت کے بغیر پاکستان کےساتھ کسی اتحاد میں شمولیت ممکن ہے۔
امور خارجہ کے مشیر توحید حسین نے کہا تزویراتی طور پر ڈھاکہ کےلئے ممکن ہے بھارت کے بغیر پاکستان کےساتھ کسی علاقائی گروپ میں شامل ہو جائے لیکن نیپال یا بھوٹان کےلئے بھارت کو چھوڑ کر پاکستان کےساتھ گروپ بنانا ممکن نہیں ،اسحاق ڈار نے کچھ کہا اور شاید کسی وقت معاملے پر پیش رفت ہو سکتی ہے۔

















