وزیراعلیٰ کی درخواست مسترد،کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب شیڈول کے مطابق ہوگا، الیکشن کمیشن


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب ملتوی کرنے کی وزیراعلیٰ بلوچستان کی درخواست مسترد کردی۔

ای سی پی نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب شیڈول کے مطابق ہوگا،پولنگ 28 دسمبر کو ہو گی،بلوچستان حکومت آئین کے مطابق الیکشن کمیشن و دیگر اداروں کی معاونت کرے،بلدیاتی الیکشن کےلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، ووٹرز، امیدواروں، عوام ،پولنگ عملے کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

رکن الیکشن کمیشن بلوچستان نے اختلافی نوٹ لکھا کوئٹہ میں سخت سردی کے باعث ووٹر ٹرن آوٹ کم ہوگا، کوئٹہ میں لوگ سخت سردی کے باعث دوسرے اضلاع میں ہجرت کر جاتے ہیں،امن وامان کی صورتحال سازگار نہیں ، الیکشن امن و امان اور موسم کی صورتحال نارمل ہونے تک ملتوی کئے جائیں۔