چین میں سابق سینئر بینکر کو رشوت لینے پر سزائے موت


بیجنگ:(مشرق نیوز)رشوت کے الزامات ثابت،چین نے سابق سینئر بینکر کو سزائے موت دےدی۔

بائی تیانہوئی نے2014 سے 2018 کے دوران مختلف منصوبوں کی خریداری ،فنانسنگ میں خصوصی سہولتیں فراہم کرنے کے بدلے 156 ملین امریکی ڈالرز سے زائد رشوت لی،اپیل کے باوجود سابق بینکر بائی تیانہوئی کی سزا برقرار رکھی گئی۔

سپریم پیپلز کورٹ نے ریمارکس دئیے بائی تیانہوئی کے جرائم انتہائی سنگین نوعیت کے تھے ،ریاست و عوام کے مفادات کو بڑا نقصان پہنچایا،سابق بینکر کوقریبی رشتے داروں سے آخری ملاقات کے بعد سزائے موت دی گئی۔