لاہور: (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن آنیوالے ہیں، کارکن تیاری کریں۔
پی پی رہنماوں کے اعزاز میں گورنر ہاوس میں عشائیہ دیاگیا،پیپلزپارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز، پارٹی عہدیداروں نے شرکت کی۔
بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہاضمنی الیکشن میں ایک نشست جیتی ،ایک چھین لی گئی، پنجاب میں بلدیاتی الیکشن آنے والے ہیں، پیپلزپارٹی کے رہنما و کارکن تیاری کریں،آئندہ بلدیاتی الیکشن میں فرنٹ فٹ پر آکر کھیلنا ہو گا، باقی صوبوں میں بلدیاتی الیکشن ہو گئے پنجاب میں کیوں نہیں ہو رہے؟، پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں، بحیثیت جماعت سب کو سیاست کرنے کا حق ہے۔
چیئرمین پی پی نے کہا ملک دشمن اور اداروں کےخلاف بولنے والوں کو سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں، لاہور مختصر دورے پر آیا ہوں،بعد میں طویل دورہ کروں گا۔
پی ٹی آئی کا مستقبل نہیں،کارکن پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں،بلاول

















