اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ میں امن عامہ کی صورتحال مخدوش قرار دیتے ہوئے ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔
میر سرفراز بگٹی نے الیکشن کمیشن میں دائر اپیل میں موقف اختیار کیا کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب ملتوی کیے جائیں، لااینڈ آرڈر کی نازک صورتحال ،انٹرنیٹ سروس بند ہے، سخت موسمی حالات کی وجہ سے عوام نے موسمی نقل مکانی کرلی۔
خط میں کہا گیا کوئٹہ کے علاوہ صوبہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں 3 سال پہلے بلدیاتی انتخابات ہوئے ،بلدیاتی اداروں کی میعاد مکمل ہونے میں صرف 9 مہینے باقی ہیں۔
سکیورٹی صورتحال، وزیراعلیٰ نے ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست کردی

















