مذاکرات کامیاب ،ٹرانسپورٹر کی ہڑتال ختم ،ٹریفک آرڈیننس بدستور نافذ
لاہور: (کامرس رپورٹر،سٹاف رپورٹر)مذاکرات کامیاب،ٹرانسپورٹر نے ہڑتال ختم کردی۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کمیٹی چیئرمین عصمت نیازی، اراکین تنویر خان، نبیل محمود، ملک ندیم و دیگر نمائندوں سے مذکرات کیے، وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا فی الحال ٹریفک آرڈیننس کو منسوخ کر رہے ہیں،جرمانے بھی نہیں ہوں گے، مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دےدی،عصمت نیازی نے کہا وزیر ٹرانسپورٹ کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کردی،کمرشل گاڑیوں کے چالان نہیں ہوں گے۔
پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کے صد ر شیر علی چودھری نے کہا آرڈیننس منسوخی کانوٹیفکیشن جاری کیا جائے ورنہ ہڑتال جاری رہے گی۔
دوسری جانب سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ٹریفک آرڈیننس پر عملدرآمد روکنے کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا، قیاس آرائیاں محض جھوٹ ہیں،وزیراعلیٰ مریم نوازنے ایک بارپھر پورے پنجاب میں ٹریفک قوانین پر موثر اور سخت عملدرآمد کا حکم جاری کردیا،عوام ،بچوں کی جان پر سمجھوتہ کیا، نہ کریں گے،وزیراعلیٰ کے دیئے تمام اہداف کو پورا کریں گے۔
















