یوکرینی صدر ڈرون حملے میں نشانہ بننے سے بال بال بچ گئے

ڈبلن :(مشرق نیوز)یوکرینی صدر ڈرون حملے میں نشانہ بننے سے بال بال بچ گئے۔

آئرلینڈ میں سکیورٹی اداروں نے تب ہنگامی الرٹ جاری کیا جب آئرش بحریہ نے ڈبلن کے شمال مشرق میں ایئرپورٹ سے تقریباً 20 کلومیٹر دور یوکرینی صدر زیلنسکی کے فلائٹ روٹ کے قریب 5مشکوک ڈرونز کو پرواز کرتے دیکھا،ڈرونز اسی مقام تک پہنچے جہاں سے صدر زیلنسکی کے طیارے کا گزر ہونا تھا تاہم خوش قسمتی سے طیارے نے مقررہ وقت سے پہلے لینڈ کرلیا۔