ائیر انڈیا طیارہ جان بوجھ کر گرایا گیا، دی ٹیلی گراف نے حقیقت بے نقاب کردی


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)بھارت نے ائیر انڈیا کے احمد آباد طیارہ حادثے کی تحقیقات میں تعاون نہیں کیا اور متعدد اہم شواہد تک رسائی دینے سے انکار کر دیا۔

امریکی صحافی اور سابق سی آئی اے اہلکار سارہ ایڈمز کے مطابق امریکی تفتیشی ٹیم کی تحقیقات میں بات سامنے آئی حادثہ پائلٹ کی ممکنہ لاپرواہی کے باعث پیش آیا تاہم بھارتی حکام اب بھی بلیک باکس ڈیٹا تک مکمل رسائی دینے سے گریزاں ہیں،حادثے کی وجہ پائلٹ کی غلطی تھی تو بلیک باکس ڈیٹا چھپانا کسی صورت بھی خودمختاری نہیں بلکہ مبینہ طور پر سکیورٹی کے خدشات کو جنم دیتا ہے۔

امریکی جریدے دی ٹیلی گراف نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا امریکی ایرو سپیس ماہرین کے مطابق طیارے کی تباہی میں انسانی مداخلت کا امکان موجود ہے، بلیک باکس ڈیٹا میں یہ بھی ظاہر ہوا کہ کاک پٹ میں موجود کسی فرد نے انجن کا فیول سپلائی سسٹم خود بند کیا تھا،امریکی تفتیشی ٹیم کو حادثے کے ملبے کی تصاویر لینے سے روکا گیا اور کچھ شواہد پہنچنے سے پہلے ہی غائب کیے گئے۔

علاوہ ازیں بھارتی حکام نے ماہرین کو کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا کے مکمل تجزیے تک رسائی بھی نہیں دی،دی ٹیلی گراف اور وال سٹریٹ جرنل دونوں نے رپورٹس میں خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا حادثہ ممکنہ طور پر دانستہ طور پر کیا گیا ۔