اسرائیلی فوج فلسطینی علاقوں سے نکل جائے، جنرل اسمبلی میں قرارداد منظور
نیویارک:(خواجہ فاروق)اسرائیلی فوج فلسطینی علاقوں سے نکل جائے، جنرل اسمبلی نے قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی،جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میںمسئلہ فلسطین کے پر امن حل،شامی علاقے جولان پر2اہم قراردادیں منظور کی گئیں۔
مسئلہ فلسطین کے پر امن حل کی قرارداد کے حق میں 151، مخالفت میں 11 ووٹ پڑے،11 ممالک نے حصہ نہیں لیا،جیبوتی، اردن،موریتانیا، قطر، سینیگال ،فلسطین کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے غیر قانونی قبضہ ختم ،نئی آبادیاں بنانا بند، موجودہ آبادکاروں کو نکالے، 1967 سے زیر قبضہ فلسطینی علاقوں سے مکمل انخلا کرے،مشرق وسطیٰ امن عمل کے تمام اہم معاملات پر قابل اعتماد مذاکرات فوری شروع ،ماسکو میں بین الاقوامی امن کانفرنس بلائی جائے۔
قرارداد میں کہا گیاغزہ میں کسی بھی قسم کی آبادیاتی یا جغرافیائی تبدیلی کو مسترد کیا جاتا ہے، غزہ و مغربی کنارے کو فلسطینی اتھارٹی کے تحت متحد کیا جانا چاہیے۔
پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ اسامہ افتخار احمد نے بحث کے دوران کہا دنیا کو اپنے وعدوں کو عمل میں تبدیل کرنا ہوگا،پاکستان فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی، خود مختاری، امن اور انصاف کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتا ہے،غزہ میں سیزفائر کا مکمل نفاذ، اسرائیلی فوج کا انخلا، انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی اور فوری تعمیر نو ناگزیر ہیں،مقبوضہ علاقوں کی کوئی تبدیلی، تقسیم، الحاق یا جبری بے دخلی قابل قبول نہیں،صرف ایک سیاسی راستہ ہی پائیدار امن لا سکتا ہے یعنی 1967 کی سرحدوں پر خودمختار، مکمل، آزاد اور جغرافیائی طور پر متصل فلسطینی ریاست کا قیام جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم (القدس الشریف) ہو۔
چینی مندوب نے مسئلے کے سیاسی حل کیلئے کوششوں میں تیزی لانے پر زور دیتے ہوئے کہا غزہ میں مستقل جنگ بندی، انسانی بحران میں کمی ضروری ،دو ریاستی حل کی بنیاد پر سیاسی پیشرفت ضروری ہے۔
جنرل اسمبلی نے شامی علاقے جولان کے عنوان سے بھی قرارداد منظور کرلی،مصر کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے حق 123، مخالفت میں7 ووٹ آئے،41 ممالک نے حصہ نہیں لیا،قرارداد میں کہا گیا 1981 میں جولان پر اسرائیلی قوانین و انتظامیہ نافذ کرنے کا فیصلہ باطل و غیر مو¿ثر ہے، اسرائیل تمام مقبوضہ شامی جولان سے 4 جون 1967 کی لائن تک مکمل انخلا کرے۔

















