9 مئی کے دہشتگرداپنی خیر منائیں،فیصل واوڈا کا انتباہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر وآزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے9 مئی کے دہشتگرداپنی خیر منائیں،کے پی میں چھپنے والے بھی نہیں بچیں گے۔

اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہاوزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے گڑ بڑ کی تو بچی کچی سیاست بھی گورنر راج سے ختم کردی جائےگی،آئین و قانون کے مطابق فیملی کو ملاقات کی اجازت حال احوال کےلئے ہے،فیملی ملاقاتیں سیاسی پیغام پر مشتمل ہو رہی ہیں اب سے بند کر دی جائیں گی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا اشتعال پھیلانے والی پارٹی کی واپسی اب مشکل اب کیسز اور چیزوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،ذہن کی گندگی ہے بلا جواز اپنے ملک کو عدم استحکام ،فوج کو بدنام کرتے ہیں، ملک کو عدم استحکام ،فوج کو بدنام کرنے کی سازش کو سختی سے روکا جائے گا،اصولاً پیار کے بدلے ڈبل پیار، عزت کے مطابق ڈبل عزت اور بدمعاشی کا جواب ڈبل بدمعاشی سے۔