اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں، بہنوں سے ملاقات غیر سیاسی ،حق مل گیا، مشورہ دیا تھاآپ کو فائدہ ہوگیا،2قدم پیچھے، ایک قدم آگے یہی سیاسی راستہ ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ اور اسلام آباد میں بلوا نہ کرکے مثبت قدم اٹھایا ،میرانشاہ میں بہادر افسر کو بے رحمی سے شہید کیا گیا ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ذمے داری ہے شہید افسر کے اہل خانہ کی داد رسی کریں۔
فیصل واوڈا نے کہا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور گورنر خیبرپختونخوا شہدا کو عزت و تکریم بخشیں، بتائیں اپنوں کےلئے ہم نہیں کھڑے ہوں گے تو کون کھڑا ہو گا؟۔
بہنوں سے ملاقات غیر سیاسی ،حق مل گیا،سینیٹر فیصل واوڈا

















