نئی دہلی:(مشرق نیوز) بھارتی پرواز میں ”بم“ کی اطلاع، ہنگامی لینڈنگ، مسافروں میں کھلبلی مچی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کویت سے بھارتی شہر حیدرآباد آنے والی پرواز میں بم کی اطلاع جھوٹی نکلی،موصول ہونے والی دھمکی آمیز ای میل میں دعویٰ کیا گیا پرواز میں دھماکہ خیز مواد موجود ہے،ای میل کی اطلاع ملتے ہی طیارے کو حیدرآباد کے بجائے ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتارا گیاجہاں مسافروں اور سامان کو فوری طور پر طیارے سے اتار کر مکمل تلاشی لی گئی، سکیورٹی اداروں نے طیارے کی تفصیلی جانچ پڑتال کی تاہم کوئی دھماکہخیز مواد برآمد نہ ہوا،حکام کے مطابق ای میل مکمل طور پر جھوٹی ثابت ہوئی ، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
بھارتی پرواز میں ”بم“ کی اطلاع، ہنگامی لینڈنگ، مسافروں میں کھلبلی

















