لاہور(اپنے نمائندے سے)واسا ریفرنڈم 2025-27ءمیں پھول یونین کا سات سال بعد 635ووٹ سے فتح ملازمین کا فیصلہ، پھول یونین سی بی اے کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب، مشعل یونین کو 50فیصد الاﺅنس کی عدم ادائیگی پر شکست کا سامنا رہا، تمام پولنگ بوتھ سے پھول کی برتری ،پھول یونین 2458اور مشعل یونین 1823ووٹ حاصل کر سکی، ٹوٹل 4489ووٹ کاسٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق واسا لاہور میں گزشتہ روز ریفرنڈم 2025-27ءمنعقد ہوئے جس میں واسا پھول یونین اور مشعل یونین مد ے مقابل تھی جبکہ اس کے علاوہ گینتی یونین اور تلوار یونین کا پھول یونین کے ساتھ الحاق تھا۔ چراغ یونین بھی ریفرنڈم میں شامل تھی سال 2018کی فتح کے بعد واسا پھول یونین نے فتح حاصل کی جبکہ مسلسل سی بی اے بننے والی مشعل یونین کا اس سال شکست کا سامنا کرنا پڑا جس میں پھول یونین کی جانب سے 50فیصد الاﺅنس نہ لگنے کے بیانیہ پر کمپین کی جس میں ملازمین کو کائل کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی اور پھول یونین کے سابق صدر سعید احمد خان نے عہدے کی قربانی دیتے ہوئے صدارت نئے چہرے کو دی اس کے نتیجہ میں پھول یونین نے 2458ووٹ حاصل کئے اور مشعل یونین 1823ووٹ حاصل کر سکی اور پھول یونین 635کی لیڈ سے فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ تمام پولنگ بوتھ سے پھول یونین کو برتری حاصل ہوئی۔ واسا پھول یونین کے مرکزی رہنماءسعید احمد خان کا کہنا تھا کہ آج ملازم کی فتح ہوئی ہے جھوٹا بیانیہ دم توڑ چکا ہے حق اور سچ کو کامیابی ملی ہے۔
واسا ریفرنڈم 2025-27: پھول یونین کی7سال بعد بھاری مارجن سے کامیابی
















