گورنر راج مسائل کا حل نہیں ،مخالفت کرتے رہیں گے:این اے پی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سربراہ اے این پی ایمل ولی نے کہاہے گورنر راج مسائل کا حل نہیں ،معاملے سے اے این پی کو دور رکھا جائے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی نے کہا گورنر راج کی مخالفت کرتے رہیں گے،کیا گیا گند اب برداشت کرنا ہوگا، مینڈیٹ چوری کو میں گند کا نام دے رہا ہوں،کبھی بھی غیر جمہوری عمل کا ساتھ نہیں دیں گے۔