بیروت:( ) حزب اللہ نے اسرائیل سے سینئر کمانڈر طبطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔
الجزیرہ کے مطابق حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم نے ٹیلی ویژن پر نشر کی گئی تقریر میں کہا سینئر کمانڈر طبطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے اسرائیل پر حملے کے وقت کا تعین کریں گے۔
اسرائیلی حملے میں اپنے سینئر کمانڈر کی شہادت کا جواب دینے کا حق حاصل ہے۔
سربراہ حزب اللہ نے کہا حزب اللہ کمانڈر پر اسرائیلی حملہ جارحیت تھی، لبنانی حکومت کو اسرائیل کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کرنا چاہیے۔
حزب اللہ کا اسرائیل سے سینئر کمانڈر کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان
















