اسلام آباد،نوشہرہ:(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے پی ٹی آئی ملک دشمن بیانیہ ترک ،ریاست اور عوام کا مفاد مقدم رکھے،خاتون رہنما نے دشمن میڈیا پر گھٹیا مہم چلوائی۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا تحریک انصاف، بشمول خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ایسا سیاسی طرز عمل اپنایا صوبے کے عوام کو گورننس دینا پس پشت چلا گیا ،سب کی پوری توجہ غیر قانونی مطالبے پر مرکوز ہے کرپشن کیس میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹنے والے بانی سے ہی سیاسی رہنمائی لی جائے جو جیل رولز کےخلاف ہے،دہشتگردی کےخلاف پاکستان کا اہم صوبہ ہوتے ہوئے بجائے صوبائی حکومت اپنی ترجیحات امن، ترقی و عوامی ریلیف پر رکھتی جماعت کی قیادت دن رات اسلام آباد میں غیر قانونی بیانیے کے گرد سیاست گھماتی رہی۔
وزیر اطلاعات نے کہادشمن میڈیا پرگھٹیا مہم سے پوری دنیا میں پاکستان کی بد نامی کرنے کی کوشش کی گئی،طرز عمل کھلی پاکستان دشمنی ہے،پی ٹی آئی ملک دشمن بیانیہ اور غلط ترجیحات ترک کر کے ریاست ،عوام کے مفاد کو مقدم رکھے۔
دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا خیبرپختونخوا حکومت نے گورننس کی بجائے احتجاج پرتوجہ مرکوزکررکھی ہے ،دھرنے دیتے رہیں گے تو صوبے پر توجہ کون دیگا ؟،بانی پی ٹی آئی سیاسی قیدی نہیں کرپشن کیس میں سزایافتہ مجرم ہیں،کے پی حکومت غیرقانونی مطالبہ کررہی ہے،جیل مینوئل کےخلاف مطالبات کئے جارہے ہیں،کیا جیل رولز آپ کو بار بار ملاقات کی اجازت دیتے ہیں؟۔
وزیر اطلاعات نے کہا اختیارولی کی والدہ کی تعزیت کےلئے آیاتھا،اختیارولی خان نے مشکل وقت میں پارٹی کاساتھ دیا،صوبائی حکومت امن وامان اوردہشتگردی کے خاتمے پرتوجہ دے،کبھی بھی کسی سیاسی قیدی کو اتنی مراعات نہیں ملیں جتنی بانی پی ٹی آئی کوحاصل ہیں۔،بھارت ،افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے سوشل میڈیاپر ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں،خیبرپختونخوامیں بزدارپلس پلس لگایاگیا،پی ٹی آئی کے سوشل میڈیااکاونٹ ہولڈرزاب بھارتی سوشل میڈیاہینڈلرزکی حمایت لے رہے ہیں،پاکستان کیلئے ہماری جان بھی حاضر ہے۔
پی ٹی آئی ملک دشمن بیانیہ ترک ،ریاست اورعوام کا مفاد مقدم رکھے، عطا تارڑ
















