افغانستان سے دہشتگردوں کا تاجکستان پر ڈرون حملہ، 3 چینی ملازمین ہلاک

کابل،کویت سٹی،آستانہ:(مشرق نیوز)افغانستان سے تاجکستان پر ڈرون حملہ، 3 چینی ملازمین ہلاک ہوگئے۔

تاجکستان کے کویت میں قائم سفارت خانے نے بیان میں کہاتاجکستان کی طرف سے سرحدی علاقوں میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کی مسلسل کوششوں کے باوجود افغان سرزمین سے تخریبی کارروائیاں جاری ہیں،افغانستان سے دہشتگردوں نے 26نومبر کو رات تاجکستان کے سرحدی علاقے پر حملہ کیا،حملہ دستی بموں اور آتشی اسلحے سے لیس بغیر پائلٹ جہاز کے ذریعے کیا گیا،ایل ایل سی شاہین ایس ایم کے 3چینی ملازمین ہلاک ہوگئے۔

بیان میں تاجکستان نے افغان دہشتگرد گروپس کی تخریبی کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا افغان حکام ریاستی سرحد پر استحکام و سلامتی یقینی بنانے کےلئے موثر اقدامات کریں۔