تل ابیب:(مشرق نیوز)بھارت ،اسرائیل نے آزاد تجارتی معاہدے کےلئے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آر) پر دستخط کردئیے۔
تل ابیب میں موجود بھارتی کامرس و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل اور اسرائیلی معیشت و صنعت کے وزیر نیربرکت نے دستخط کیے، بھارتی وزیر پیوش گوئل نے کہامعاہدے کا مقصد دوطرفہ تجارت ،سرمایہ کاری کو ازسر نو تشکیل دینا ہے، اسرائیلی وزیر نے کہا بھارت طاقتور ملک کے طور پر ابھر رہا ہے اور مستقبل میں بڑی عالمی قوت ہوگا۔
دونوں ممالک کے درمیان دستخط شدہ فریم ورک کے تحت ٹیرف ،نان ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کیا جائے گا، سرمایہ کاری کے فروغ میں سہولت، ٹیکنالوجی ٹرانسفر کےلئے تعاون میں اضافہ ،خدمات کی تجارت کو فروغ دینے کےلئے قواعد میں نرمی جیسے امور شامل ہیں۔
بھارت ،اسرائیل میںآزاد تجارتی معاہدے کیلئے ٹی او آر پر دستخط

















