مظفرگڑھ:(مشرق نیوز)مظفر گڑھ میں آزاد امیدوار اقبال پتافی نے دستخط شدہ اور مہر لگے بیلٹ پیپرز دکھا دئیے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال پتافی نے کہا مختلف پولنگ سٹیشنز میں لوگ اپنی جیبوں میں بیلٹ پیپرز لیکر آئے ،بیلٹ پیپرز کیساتھ پکڑے گئے افراد کو پولیس کے حوالے کیا لیکن کوئی قانونی کاروائی نہیں ہوئی،ریٹرننگ افسر کھیل میں ملوث ہےں،ذمہ داروں کےخلاف کارروائی نہ ہوئی تو حالات کی ذمہ دار انتظامیہ ہو گی۔
مظفرگڑھ ، آزاد امیدوار نے دستخط ، مہر لگے بیلٹ پیپرز دکھا دئیے
















