حملے میں رہنما کی شہادت،حماس نے غزہ جنگ بندی ختم کرنے کا عندیہ دیدیا

غزہ:(مشرق نیوز)اسرائیلی حملے میں رہنما کی شہادت، حماس نے غزہ جنگ بندی ختم کرنے کا عندیہ دیدیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق عرب سفارتکار نے دعویٰ کیا حماس رہنماﺅں نے عرب ثالثوں کے ذریعے امریکہ کواسرائیلی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پراہم اور حتمی پیغام پہنچا دیا۔

پیغام میں کہا گیا اسرائیل کی جانب سے مبینہ خلاف ورزیاں جاری رہیں تو غزہ میں جاری جنگ بندی ختم کرنے کےلئے تیار ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے کہاجنوبی غزہ میں مسلح افراد کی فائرنگ کے جواب میں فضائی حملے کیے ،فضائی حملوں میں حماس کے مقامی کمانڈر ابو عبداللہ الحدیدی سمیت 7افراد شہید ہوگئے۔