نیویارک:(خواجہ فاروق)میئر نیویارک ظہران ممدانی نے ٹرمپ کے سامنے غزہ کا مقدمہ پیش کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کی موجودگی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ظہران ممدانی نے دوٹوک موقف دہرایااسرائیل امریکیوں کے ٹیکس دہندگان کا پیسہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں استعمال کر رہا ہے،نیویارک کے بہت سے شہری چاہتے ہیں ٹیکس کا پیسہ جنگوں نہیں بلکہ مقامی ضروریات ، مہنگائی کے خاتمے و بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خرچ ہو،اسرائیلی کو فنڈنگ روکی جائے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا دونوں ہی مشرق وسطیٰ میں امن کے خواہاں ہیں،امید ہے نومنتخب میئر اچھا کام کرکے کچھ قدامت پسندوں کو حیران کر دیں گے،یوکرینی صدر کو امن منصوبہ تسلیم کرنا ہوگا،صحافی نے میئرنیویارک سے سوال کیا صدر ٹرمپ امن کےلئے کام کررہے ہیں ایسے میں آپ نے امریکی حکومت پر غزہ میں نسل کشی کا الزام کیوں لگایا؟،ممدانی کی وضاحت سے پہلے ہی صدر ٹرمپ نے جواب دیتے ہوئے کہامیئر نیویار ک نے مجھے فاشسٹ کہا میں نے برا نہیں منایا،میرے حامیوں نے بھی ممدانی کوووٹ دیا۔
اسرائیل امریکی فنڈنگ سے غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے،ممدانی کاٹرمپ کے سامنے کڑوا سچ
















