پنجاب کابینہ ،تمام محکموں کا سخت احتساب،فلپائن کوسرمایہ کاری کی پیشکش

لاہور: (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پوری پنجاب کابینہ اور تمام محکموں کا سخت احتساب کےلئے دوسرے روز بھی اجلاس ، اجلاس میں وزیراعلیٰ کو تمام ڈیپارٹمنٹس کی تفصیلی بریفنگ دی گئی، محکموں میں جاری منصوبوں پر پیشرفت کی کڑی سکروٹنی جاری ، کامیابیوں کا ناقابل تردےدریکارڈ اور نئے فیصلہ کن اقدامات کیے گئے۔

مریم نواز کی زیر صدارت 3 گھنٹے طویل محکمانہ پر فارمنس ریویو اجلاس میں پنجاب میں شاندار کامیابیوں کی طویل فہرست پیش اورمستقبل کے بڑے فیصلے بھی کیے گئے، اجلاس میں بتایا گیا 33 ارب کے تاریخی ریونیو کےساتھ پنجاب مائنز اینڈ منرلز نے کارکردگی کا نیا معیار متعےن کر دیا ہے، صرف ایک سال میں کلینک آن ویل سے 1 کروڑ 65 لاکھ مریضوں کا علاج ہوا، مریم نواز ہیلتھ کلینک سے مجموعی طور پر 46لاکھ 72ہزار مریض مستفید ہوئے، مریم نواز ہسپتال میں 16700 سے زائد کامیاب سرجریاں کی گئیں،17ہزار سے زائد ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور ذیابیطس ٹائپ ون مریضوں کوگھر پر ادویات کی فراہمی کی گئی۔

سیلاب کے دوران میڈیکل کیمپ، کلینک آن ویل، فیلڈ ہسپتال ، کلینک آن بوٹ پر ساڑھے 12 لاکھ مریضوں کا علاج کیا گیا، مائنز اینڈ منرلز راشن کارڈ پروگرام کے تحت 17655ورکرز کو کارڈ مل گئے، 40 ہزار سے زائد بینک ٹرانزیکشنز کے ذریعے 12 کروڑ روپے براہ راست ورکرز تک پہنچے،پنجاب میں پہلی مرتبہ 40 ہزار سے زائد سپیشل بچوں کےلئے غذائیت بخش لنچ فراہم، سپیشل ایجوکیشن مراکز پر 36ہزار سے زائد بچوں کا مفت اور فوری علاج ہوا۔

پنجاب میں سپیشل ایجوکیشن مراکز اور بسوں میں ہراسانی کے واقعات کے سدباب کےلئے پہلی بار ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا آغاز کیا گیا، پی آئی ٹی بی کی معاونت سے سپیشل بچوں کےلئے پہلی بار ڈور ٹو ڈور داخلہ مہم کا آغاز ، پنجاب میں تمام سپیشل ایجوکیشن مراکز کی بحالی اور فوری تعمیر و مرمت کی جائےگی، پنجاب میں 16 سے 18 سال کے سپیشل بچوں کی کمپوٹر ٹریننگ شروع کر دی گئی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے آئندہ سیلاب سے تحفظ اور ریلیف ریسکیو کےلئے جنگی بنیادوں پر کام شروع کرنے کا حکم ، بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کےلئے عارضی واٹر ٹینک کے استعمال کرنے اور رابطہ نہروں کی آبی استعداد کم ہونے پر ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی، اجلاس میں ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کو فلڈ ایمرجنسی صورتحال کےلئے ضرورکی بنیاد پر سٹاف رکھنے کی مشروط اجازت بھی دی گئی، لاہور میں 13سہولت بازار مکمل فعال ہوچکے ، دیگر اضلاع میں 33سہولت بازار دسمبر تک مکمل آپریشنل ہوں گے۔

پنجاب میں پہلی بار کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر پروگرام کا پنجاب کے 4 اضلاع میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 570777گھروں میں مقیم 636180 خاندان اور 3036245 افراد رجسٹرڈ کیے گئے، کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر گھر گھر جاکر تعلیم، صحت، زراعت،سوشیو اکنامک پروفائل اور دیگر معلومات کا ڈیٹا مرتب کررہے ہیں ، اجلاس میں پنجاب بھر میں اوسطاً45منٹ کے فیصلے پر امراض قلب کے علاج کی سہولت فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز سے فلپائن کے سفیر ڈاکٹر ایمینوئیل آر فرنینڈز نے ملاقات کی،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، دفاعی تعاون اور عوامی روابط پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر سیاسی، آئینی اور پارلیمانی تعاون پر بھی گفتگو کی گئی، ملاقات میں فلپائن اور پنجاب کے مابین اشتراک کار مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے فلپائنی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی پیشکش،مکمل تعاون اور سہولیات کی یقین دہانی کرائی اور فلپائن کو 2026 کی آسیان چیئرمین شپ کےلئے مبارکباد بھی دی۔