27 ویں ترمیم کیخلاف درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل

لاہور: (کورٹ رپورٹر) 27 ویں ترمیم کےخلاف درخواستوں کی سماعت کےلئے فل بنچ تشکیل دےدیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری اقبال نے 27 ویں آئینی ترمیم 2025 کےخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے درخواستوں کو سماعت کےلئے 3رکنی فل بنچ کو بھجوا دیا،عدالت نے ایڈووکیٹ شاہد رانا اور حسن لطیف چودھری کی درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواست میں وزیراعظم، سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ،درخواست میں موقف اپنایا گیا ترمیم کے تحت استثنیٰ آئین کے آرٹیکل 248 کےخلاف ہے، وفاقی آئینی عدالت کے قیام سے عدالت عظمیٰ پاکستان کو غیر آئینی عدالت بنا دیا ہے،درخواست گزاروں کے مطابق ترمیم سے سپریم کورٹ کے اختیارات میں کمی کی کوشش کی گئی ، ترامیم سے عدالتی اختیارات کم کر کے عدالتی آزادی کو خطرے میں ڈال دیا گیا، صوبوں کی مشاورت کے بغیر ترمیم سے آئینی ڈھانچہ متاثر ہوا ،درخواست میں استدعا کی گئی عدالت مقدمات کی آئینی عدالت منتقلی، 27 ویں آئینی ترمیم کو ماورائے آئین قرار دیتے ہوئے کالعدم کیا جائے۔