وکلا،مزدور تنظیموں کومستعفی ججوں کےساتھ کھڑا ہونا چاہیے،اسد قیصر


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے مستعفی ہونے والے جسٹس منصور علی شاہ ،اطہر من اللہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے وکلا ،مزدور تنظیموں کو دونوں کےساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی ورہنماپی ٹی آئی اسد قیصر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جسٹس منصور علی شاہ ،اطہر من اللہ کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، ججز اپنی خدمات کے دوران عدلیہ کی عزت ،قانون کی پاسداری کیلئے کوشاں رہے ،پارٹی اجلاس میںاگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائےگا ،کیا قانون میں ترمیم اس طرح ہوتی ہے، ایک بار ترمیم کر کے پھر کہنا ایسا نہیں ویسا ہے،نواز شریف جو کہتا ہے ووٹ کو عزت دو اور عام طور پر نہیں آتے لیکن اب آگئے۔