ابھی تو شروعات،مزید استعفے آئیں گے اور فوری منظوری ہوگی،فیصل واوڈا


اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ،سٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وآزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے ابھی تو شروعات ہے،مزید استعفے آئیں گے اور فوری منظوری ہوگی،ہلچل کا ذکر 3،4دن سے کررہا تھا ،چائے کی پیالی میں طوفان کی کوشش ناکام ہوگئی۔

فیصل واوڈا نے کہا کسی نے کوئی تیر نہیں چلایا ویسے بھی سروس میں وقت کم ہی بچا تھا،یاد رکھیں اب پراکسیز کا حساب ہوگا، قوم کو سمجھ آگئی ہوگی کون کس کس مخصوص پارٹی کا سہولت کار تھا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کمال ہے ابھی تک غلط فہمی برقرارہے جو خود پڑھے لکھے ہونے کے زعم میں مبتلا ہیں ان کا قلم منصف کا تھا حکمران کا نہیں،منصف کا قلم قانون و آئین کی امانت ہوتا ہے لوگوں کا نہیں، سیاسی جج اسی لیے کہا جاتا تھا۔