بھارت کےساتھ تجارتی ڈیل کے بہت قریب ہیں، ٹرمپ
واشنگٹن :(خواجہ فاروق)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کےساتھ نئی تجارتی ڈیل کا اعلان کر دیا۔
وائٹ ہاوس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا بھارت کےساتھ ڈیل ماضی سے مختلف ہو گی، تجارتی ڈیل کے بہت قریب ہیں، بھارتی وزیراعظم مودی سے بہترین شراکت داری ، بھارت روس سے تیل کی خریداری مرحلہ وار ختم کر رہا ہے، ٹیرف میں کمی لاوں گا۔
ٹرمپ نے کہا بھارت جلد مجھے دوبارہ پسند کرنے لگے گا، سرجیو گور کو بھارت کےلئے سفیر تعینات کردیا، شامی صدر کے اردگان کےساتھ اچھے تعلقات ہیں، اسرائیل سے ملکر شام کےساتھ تعلقات بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں،ڈیموکریٹس کی حمایت حاصل ہے، شٹ ڈاون جلد ختم ہوجائے گا۔

















