دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا کریں گے،پاک سعودیہ عسکری قیادت


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا کا دورہ سعودی عرب،سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقات ،برادرانہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا، جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے عالمی و علاقائی صوتحال، دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا، فریقین نے پائیدار دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کا عزم دہرایا۔

جنرل ساحر شمشاد کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر آف دی ایکسیلنٹ کلاس سے بھی نوازا گیا،سعودی عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، پاک سعودی عرب تعلقات مضبوط بنانے میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی خدمات اوردہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔