جکارتہ، سکول مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ،54 افراد زخمی
جکارتہ،اسلام آباد:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)جکارتہ میں سکول مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ،54 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔
سٹی پولیس چیف عیدی سہیری نے کہا زخمیوں میں کئی ایک کو شدید چوٹیں آئیں، کچھ جل بھی گئے،متاثرہ افراد کے لواحقین کی مدد کےلئے خصوصی مراکز قائم کر دئیے۔
دوسری جانب صدرزرداری،وزیراعظم شہبازشریف نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا پاکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کےخلاف عالمی کوششوں میں انڈونیشیا کےساتھ ہے،زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

















