قازقستان معاہدہ ابراہیمی میں شامل،مزید ممالک بھی جلد حصہ بنیں گے،ٹرمپ


واشنگٹن:(خواجہ فاروق)قازقستان باضابطہ طور پر معاہدہ ابراہیمی میں شامل،امریکی صدر ٹرمپ نے تصدیق کردی،اعلان وائٹ ہاوس میں وسط ایشیائی ممالک کے رہنماوں کےساتھ ملاقات میں کیا گیا، قازقستان کے صدر بھی شریک تھے۔

ٹرمپ نے کہا قازقستان میری دوسری مدت صدارت میں معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہونےوالا پہلا ملک بن گیا ،قازقستان شاندار ملک،باصلاحیت قیادت رکھنے والی قوم،فیصلہ دنیا میں امن، تعاون و خوشحالی کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے۔

امریکی صدر نے کہا قازقستان کے صدر اور اسرائیلی وزیراعظم میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جلد مزید ممالک کو معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہوتے دیکھیں گے، اقدام مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کی بنیاد بنے گا،غزہ میں انٹرنیشنل فورس جلد تعینات ہوگی، حماس امن معاہدے کا چھوٹا سا حصہ ہے، حماس نے گڑبڑ کی تو طاقت کا استعمال کریں گے۔