ایران نے پاک سعودیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہرکردی
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایران نے پاک سعودیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہرکردی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر نے کہامعاہدے میں ایران کو بھی شامل کیا جائے،او آئی سی کو نیٹو طرز پر اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج تشکیل دینی چاہیے،پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کو صرف فلسطینیوں کے تحفظ اور مدد کےلئے اپنی فوج غزہ بھیجنی چاہیے،کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہیے جس سے اسرائیلی تسلط مزید مضبوط ہو۔
ایم باقر نے کہا پاکستان امت مسلمہ کےلئے بہترین اثاثے کی مانند، مشترکہ چیلنج کا ملکر مقابلہ کیا جاسکتا ہے،میڈیکل، توانائی ،بینکنگ سمیت دیگر شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں۔
















