ٹرمپ کایوٹرن،نومنتخب میئر نیویارک سے تعاون کا اعلان


میامی،واشنگٹن :(بیورورپورٹ)ٹرمپ کایوٹرن،نومنتخب میئر نیویارک سے تعاون کااعلان کردیا۔

میامی میں خطاب کرتے ہوئے اور انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا چاہتاہوں نیویارک کامیاب ہو ،ممدانی کی تھوڑی بہت مدد کریں گے،نیویارک کے نو منتخب میئرکو واشنگٹن کےساتھ نیا تعلق قائم کرناچاہیے، ظہران ممدانی تعاون نہیں کریں گے تو بڑا نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے، ممدانی سے بات کرنے کےلئے تیار ہوں۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا ظہران ممدانی کے میئر بننے کے بعد اب شہری نیو یارک چھوڑ کر فلوریڈا منتقل ہوجائیں گے،نیویارک سٹی نے الیکشن کے دن اپنی خودمختاری کھو دی، دیکھتے ہیں ظہران ممدانی نیویارک میں کیساکام کرتے ہیں،اب میامی بھی جلد نیویارک سٹی سے آنےوالے افراد کےلئے پناہ گاہ بن جائے گا کیونکہ لوگ ممدانی کے کمیونسٹ نظریات سے بچنا چاہتے ہیں،ممدانی کامیاب ہونا چاہتے ہیں توواشنگٹن کا احترام کرنا ہوگا۔