نیویارک:(بیورورپورٹ)امریکی سیاست میں ہلچل مچانے والے ممدانی نے شاندار کامیابی حاصل کرکے نہ صرف امریکی مسلمانوں کےلئے نیا باب کھولا بلکہ عالمی سطح پر بھی توجہ حاصل کرلی۔
33 سالہ زہران ممدانی یوگینڈا میں پیدا ہوئے ،پس منظر مسلم و ہندو سیکولر روایات سے جڑا ہے،والد محمود ممدانی مشہور سکالر و کتاب گڈ مسلم، بیڈ مسلم کے مصنف ،والدہ میرا نائر معروف فلم ساز ہیں ،مون سون ویڈنگ ،دی نیمسیک جیسی عالمی سطح پر مقبول فلمیں بنائیں۔
زہران ممدانی فلسطین کی آزادی کے حامی اور نریندر مودی کے سخت ناقد ہیں، انتخابی مہم کے دوران دو ٹوک موقف اختیار کیا نیویارک کے میئر بنے تو مودی سے کبھی ملاقات نہیں کریں گے،دلچسپ بات ہے مخالف امیدوار اینڈریو کومو کو صہیونی حامیوں کی مالی مدد حاصل تھی مگر ممدانی نے عوامی حمایت کے بل بوتے پر الیکشن جیتا۔
امریکی سیاست میں ہلچل مچانے والا ظہران ممدانی کون ؟
















